کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ اور قلات ڈویژن کو تقسیم کرتے ہوئے رخشان کے نام سے ایک نئی ڈویژن تشکیل دے دی ہے ۔سرکاری اعلامیے کے مطابق رخشان ڈویژن میں نوشکی ،چاغی ،خاران اور واشک اضلاع شامل ہونگے اور اسکا ہیڈ کوارٹرز خاران ہوگا۔ رخشان ڈویژن کے قیام کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں ضلع کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداﷲ جبکہ قلات ڈویژن میں ضلع خضدار، قلات ،مستونگ، لسبیلہ، آواران اور شہید سکندآباد شامل ہونگے ۔