اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں اور کوئی بھی چیلنجنگ کام کرنے سے نہیں گھبراتے ۔احسن خان نے بتایا کہ ڈرامہ ’اڈاری‘ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے کا کردار کرنا بہت چیلنجنگ اور رِسکی تھا، کیریئر کے ڈوب جانے کا خدشہ ہونے کے ساتھ یہ بھی خوف تھا کہ لوگ نفرت نہ کرنے لگیں ۔