سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بھارت روانگی سے قبل کپتان ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کی کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اطلاعات پر بھارتی مینجمنٹ میں ہلچل مچ گئی، آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پانچ کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی خلاف ورزی پر الگ تھلگ کیا گیاہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوہلی اور پانڈیا 7 دسمبر کو بغیر ماسک کے بے بی شاپ پر نکل گئے تھے ۔