اسلام آباد،پشاور(نیٹ نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلئے ۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 5 لاکھ 12 ہزار مکعب فٹ گیس اور یومیہ 76 بیرل خام تیل مل سکے گا۔ تیل و گیس کے ذخائر چندا ویل 5 سے دریافت کئے گئے ، چندا ویل کو 5440 میٹر تک کھودا گیا۔چندا ویل 5 کی کھدائی اور تجزیئے او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے خود کئے ۔