نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کوویزہ دینے کی منظوری دیدی،بھارتی کرکٹ بورڈکی کونسل میٹنگ میں منظوری کی باضابطہ اطلاع دی گئی، بھارت میں ٹی20ورلڈکپ کیلئے پاکستانی صحافیوں کوبھی ویزے دیئے جائینگے ،بھارت نے پاکستانی شائقین کیلئے تاحال ویزے دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ یاد رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے ۔