لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔ ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اوربھارت کیساتھ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ ون اورٹومیں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈرون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈرون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پوپائے ، نیوگنی اور عمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ میچز عمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے ۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 ء کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے ۔