مکرمی ! کچاکھوہ ضلع خانیوال کا تجارتی شہر ہے اس کی آبادی ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد ہے ۔ ریلوے کی مین لائن کچا کھوہ شہرسے گزرتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک جام رہتی ہے۔کچاکھوہ میں انڈرپاس نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات پیدا ہوتی ہے۔گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریںلگ جاتی ہیں۔گنوں کے سیزن میں اور مشکلات بڑ جاتی ہیں۔ پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ نیشنل ہائی وے کی اوور لوڈ ٹرانسپورٹ بھی یہاں سے گزرتی ہے ۔سکول کالج اور ہسپتال جانے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہے۔ایمبولنس وغیرہ بھی ٹریفک جام میں پھنس جاتی ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ مسلم لیگ (ن)کے دور حکومت میں انڈر پاس کی منظوری ہوئی تھی جس پر ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں ہو سکا۔ہم موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ کچاکھوہ ریلوے پھاٹک پر انڈرپاس بنایا جائے۔ (رانا محمد اقرار۔ کچا کھوہ خانیوال)