لندن(ویب ڈیسک) قدرت کے کارخانے میں حیرت انگیز راز چھپے ہیں، بعض پھول اور پودوں میں ایسے خواص پائے جاتے ہیں کہ وہ چوٹ اور زخم کو نہ صرف سہہ لیتے ہیں بلکہ وہ خود کو بہت تیزی سے ٹھیک بھی کرلیتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق آرکڈ اور مٹر کے پھولوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ اگر انہیں توڑا مروڑا جائے تو وہ صرف 10 سے 48 گھنٹوں میں اپنی مرمت آپ کرسکتے ہیں جو ایک قابلِ قدر رفتار ہے۔ اس کے پودے مڑنے، بل کھانے اور پاؤں سے کچلے جانے کے باوجود بھی خود کو سیدھا کرلیتے ہیں۔