بیجنگ( ویب ڈیسک) سکے اکٹھے کرنے کے لیے کچھوے کی پشت پر ٹوکری چپکانے کی وجہ سے گوانگشی، چین کے مقبول چڑیا گھر کے عملے کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس عملے نے ایک بڑے کچھوے کی پشت پر گلیو سے ٹوکری چپکا دی ہے تاکہ توہم پرست لوگ ان ٹوکری میں سکے پھینک سکیں۔ یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر صارف Tea-tiaنے پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کے لیے یہ طریقہ استعمال کرنے پر چڑیا گھر کی انتظامیہ پر بھی کافی تنقید کی ہے ۔چڑیا گھر کے ترجمان کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے میں جو بھی ملازم ملوث پایا گیا اس کو عدالتی کارروائی کے ساتھ نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا ۔