اسلام آباد(نیٹ نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف(فیٹف) کے ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد کیا ہے ۔ ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھا پاکستانی حکام نے مہینوں دن رات محنت کرکے اصلاحات یقینی بنائیں، ایکشن پلان کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کرکے اس کو رائج کیا گیا۔انہوں نے کہا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فروری کے اجلاس میں متوقع فیصلے پر کوئی رائے قبل از وقت ہوگی، پاکستان اہم اصلاحات اور قانون سازی کے لئے پرعزم ہے ، ایف اے ٹی ایف میں کچھ طاقتوں کی مذموم سازشیں ناکام ہوں گی۔