مانسہرہ(نمائندہ92نیوز)کوہستان کولئی پالس کے مہرین گائوں میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے بھتیجے سمیت تین افراد کو قتل اور اپنی دو بیویوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈو نامی شخص نے گھر آنے پر بھتیجے انور کو کو اپنی بیویوں کے پاس بیٹھا ہوا دیکھ کر پستول سے فائرنگ کر کے بھتیجے انور کو قتل کر دیا اور اور دونوں بیویوں کو گولیاں مار دیں جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں،آواز سن کر پڑوسیوں کے گھر آنے پر دو پڑوسیوں کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا، تہرے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے بھتیجے کی اپنے گھر میں موجودگی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے طیش میں آکر اقدام کیا، ذرائع کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔