اسلام آباد (ملک سعیداعوان ) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ کہیں پر بھی استعفیٰ کا آپشن زیر غور نہیں،مولانافضل الرحمن ٰکے پیچھے کوئی تیسری قوت نظر نہیں آرہی ، ان کا مقابلہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی سیٹ کا ہے ،میرا خیال ہے شہباز شریف تو فارغ ہو چکے ہیں،حکومت نے مولانافضل الرحمن کو کہیں بھی نہیں روکا۔جمعرات کو روزنامہ 92نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہاکہ جوائنٹ اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کرنا تھا لیکن اب ان کا اپنا مسئلہ ہے کہ کون شریک ہے اور کون نہیں ،گزشتہ ادوار میں پارلیمنٹ میں وہ کہتے رہے ہیں کہ دھرنوں سے استعفے نہیں لیے جاتے اگر ان کے بیانات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ ان کا منطقی مطالبہ نہیں ۔ مولانافضل الرحمن کو اٹھانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ ابھی مولانا بیٹھیں تو سہی ، اٹھانے کی تو بعد کی بات ہے ۔