لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے سرفراز کے گھر سے 4لاکھ 75ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلبرگ میں ڈاکوؤں نے حفیظ کے گھر سے 3لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے سلمان کے گھر گھس کر4لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے ،بادامی باغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکووں نے فیروز کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے 35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،سبزاہ زار کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے اﷲ دتہ سے 26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قاسم سے 18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیاجبکہ شالیمار اور لیاقت آباد سے گاڑیاں اور راوی روڈ ۔مصطفی ٹاون اور شیراکوٹ کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔