لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم میکر و ڈائریکٹر مہرین جبار کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو 25برس کا طویل عرصہ دینے کے بعد اب تھک چکی ہیں۔مہرین جبار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ڈراموں میں کہانی مختلف انداز میں بیان کرنے کی قائل ہیں، بلاوجہ کہانی کو بڑھانا انہیں پسند نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے کو طویل کرنے سے کہانی کمزور پڑ جاتی ہے ۔مہرین جبار نے انٹرویو میں غیر ضروری طور پر ڈراموں کو بڑھانے کے ٹی وی چینل مالکان کے ایک ناخوشگوار تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تین سال قبل 2017 میں انہوں نے ایک ڈرامے کی ہدایات دی تھیں جو 24 قسطوں پر مشتمل تھا۔ مہرین جبار نے انٹرویو کے دوران نئے باصلاحیت فنکاروں کی تعریف بھی کی۔