لاہور(کلچرل رپورٹر) سول عدالت نے مشہور ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست مسترد کردی لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں تمام فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی اخری قسط آج سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔