لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کر ائم رپورٹر ، جنرل رپورٹر )متروکہ وقف املاک بورڈکے متعدد افسروں کو تبدیل کر دیا گیا ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سیدہ سمیرا رضوی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر قصور ، یاسر اصغر مونگا سپرنٹنڈنٹ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سیالکوٹ ، عامر رحیم شیخ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر قصور کوتبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن برانچ لاہورتعینات کر دیا گیا ۔آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ملتان حافظ خضر زمان کو ایس ڈی پی او صادق آباد کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے 7سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی علاقے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف میں تبادلے کر دیئے ہیں ۔ڈاکٹر ملک محمد یاسر رسول کنسلٹنٹ سرجن ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ، ڈاکٹر محمد اشفاق کنسلٹنٹ سرجن ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور ، ڈاکٹر سجاد سہیل کنسلٹنٹ فزیشن لیہ ، ڈاکٹر وزیر احمد کنسلٹنٹ انستھیزیا ، ڈاکٹر تصور عباس کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر غلام شبیر کنسلٹنٹ ڈرماٹولوجسٹ ، ڈاکٹر ایصاب خان کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف تبادلہ کر دیا گیا ۔ ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عثمان جالیس اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان،محمد عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان،منور عباس بخاری اسسٹنٹ کمشنر آگس لاہور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کر نے کے علاوہ ظاہرہ دستگیر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن کوبیرون ملک سے واپسی پر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔ فیصل آباد سے خصوصی رپورٹر کے مطابق مقبول احمد کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر،سرفراز علی کو تحصیل جڑانوالہ میں تحصیلدار تعینات کردیا گیا۔