لاہور (پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر مختلف مساجد میں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور سرکاری خزانے سے مندر کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق، مولانا سید عبداﷲ شاہ نے کہا کہ سرکاری خزانے سے نئے مندرکی تعمیر آئین پاکستان کی روح کے خلاف ہے۔