واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب صدر کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر کام پر واپس آگئیں۔کیٹی ملر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کی اہلیہ بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تین مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد وہ کام پر واپس آئی ہیں۔انہوں نے اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا ۔