برسبین (سپورٹس ڈیسک) کوئنز لینڈ نے نیو ساؤتھ ویلز کیخلاف شیفلڈ شیلڈ فائنل کے دوسرے دن تین وکٹوں پر 286 سکور کرکے 143 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ مارکوس لیبوشین نے ناقابل شکست سنچری سکور کی، وہ 19 چوکوں کی مدد سے 160 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے ، دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین میٹ رنشا نے 29 رنز کئے ہیں۔ برائس سٹریٹ 46 اور کپتان عثمان خواجہ 23 رنز بناسکے ۔ نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 143 پرآؤٹ ہوگئی تھی۔