لاہور(اپنے رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 2050 ء تک لاہور ڈویژن کی ترقی کے خدو خال وضع کرنے کیلئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ماسٹر پلان کی تیاری ، کنسلٹنٹ کے تقرر کیلئے خواہشمند فرموں سے 30 دن کے اندر اندر اظہار دلچسپی طلب کر لی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ماسٹر پلان تیار کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کا تقرر پیپرا رولز اور محکمہ پی اینڈ ڈی کی گائیڈلائنز کے تحت عمل کیا جائے گا۔