کراچی (کلچرل رپورٹر) فیشن انڈسٹری میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد فیشن شو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نئی ابھرتی ہوئی فیشن ڈیزائنر سدرہ احسن تالپور کی جانب سے لیجنسی آف تالپورز شو آئندہ ماہ 14 دسمبر کو میر حسن تالپور پیلس حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ شو میں ان کے دادا میر احسن علی تالپور کی تاریخی شاعری کو پرشین موزک میں ترتیب دیا گیا ہے ۔ سدرہ احسن تالپور نے کہا ہے کہ شو کے ذریعے تالپور ہسٹری کو اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔