اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،خصوصی نیوز رپورٹر، صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں پاکستان کی تعریفیں سفارتی کامیابی ہے ، سابق حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے مہنگائی ہوئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق ادوارمیں معاہدوں پرعملدرآمدکرناہماری مجبوری تھی،ان معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آئی پی پیزکیساتھ سابق معاہدوں کی وجہ سے نیپراٹیرف بناتا ہے ،ن لیگ کی حکومت نے اپنے دورمیں جوفیصلے کرنے چاہئیں تھے ،ان کوملتوی کیا،کابینہ کے ارکان سوشل میڈیاکے ذریعے پاکستان کامثبت امیج اجاگرکرینگے ۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ کا دہشتگردی کے خلاف ہمارے مثبت کردار کا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ۔