اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل (پیرکو) دوبارہ سہ پہرشروع ہوں گے ، سینیٹ میں بجٹ کا آغازہوگیا ہے ، حکومتی رکاؤٹ پر قومی اسمبلی میں بحث شروع نہ ہوسکی اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر حکومتی ہنگامہ آرائی میں نذرہوگئی ۔ قومی اسمبلی میں 25جون کو بجٹ پر بحث سمیٹی جانی جس میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاسوں کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے مزید شدید احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے ، حکومت کو سخت دبائو میں لایاجائے گا۔اور حکومت کو آسانی سے بجٹ منظور کرنے کا موقع فراہم نہیں کیاجائے گا۔ قومی اسمبلی کے میں وفاقی بجٹ2019-20 پر اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے عام بحث کا آغاز ہوسکے گا۔