لندن(سپورٹس ڈیسک) بھارت کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد سے ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں،کئی لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما پر زیادہ انحصار ٹیم انڈیا کو لے ڈوبا۔بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ہر ٹیم ایک ورلڈ کپ کے بعد دوسرے کے لیے تیاریاں شروع کردیتی ہے اور اسی سلسلے میں بورڈ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان کپتانی تقسیم کرنے کے بارے میں غور کررہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ویرات کوہلی کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی جب کہ روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے ۔