کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7ویں کاروباری سیشن میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ76.06فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب6کروڑ7لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 49.78فیصدزائدرہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس322.70ائنٹس اضافے سے 15815.72پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1054.32پوائنٹس اضافے سے 53859.95 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 275.75 پوائنٹس اضافے سے 24248.22پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ دریں اثناانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں11پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.63روپے سے گھٹ کر156.52روپے اورقیمت فروخت 156.73 روپے سے گھٹ کر156.62روپے ہوگئی جبکہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 156.30روپے سے بڑھ کر156.40روپے اور قیمت فروخت 156.80 روپے سے بڑھ کر 156.90روپے ہو گئی ۔ ادھر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔