کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان جے یوآ ئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے بخار نہیں ٹوٹ رہا ، ڈاکٹرو ں نے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہے جہاں پر ا ن کے مختلف ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کلفٹن کراچی کے نجی ہسپتال میں جمعرات کو معمول کے چیک اپ کرایا اور اس دوران انکا کورونا ٹیسٹ بھی ہوا اور رپورٹ منفی آئی۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان کے مطابق چیک آپ شیڈول کا حصہ تھا ۔ انہوں نے کارکنوں کو پریشان نہ ہو نے کی تلقین کرتے ہوئے کہاہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔