لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ نے لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزم ریاض کی عبوری درخواست ضمانت میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے ملزم ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔