لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آج سے دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا ۔پی ایچ ایف کے عہدیدار کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دفاتر کو بند کیا تھا، اب دوبارہ کھول رہے ہیں ۔پیر سے پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں معمول کا کام شروع ہوجائے گا۔دفتر جاکر زیر التوا معاملات جلد ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔