کراچی(92نیوزرپورٹ)ڈالرکی قدرمیں اضافے میں نجی بینکوں کاعملہ ملوث نکلا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرکی قدرمیں اتارچڑھائوسے متعلق مصدقہ اطلاعات ہیں، بینکوں کاعملہ امپورٹرزاورصارفین کوایڈوانس ڈالرخریدنے کی ترغیب دیتارہا،غیرفطری خریدوفروخت سے ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچا۔ذرائع کے مطابق گورنرسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدورکوطلب کرکے سرزنش کردی،گورنرسٹیٹ بینک نے بینکوں کے صدورکوسخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی،تمام بینکوں کوایسے ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کیساتھ مانیٹرنگ جبکہ بینک ملازمین کے کمپیوٹراورفون ریکارڈکی جانچ پڑتال کی بھی ہدایت کردی،بینکوں کوسخت ہدایات جاری ہونے کے بعدروپے کی قدرمیں استحکام آنے کاامکان پیداہوگیا۔