کراچی( آن لائن )ڈالر کی قیمت میں 6 روپے تک کی کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ادارے کریڈٹ سوئس کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں شرح سود اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے واضح امکانات ہیں۔کریڈٹ سوئس کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، سٹیٹ بینک مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہا ہے ، جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی، شرح سود میں کمی کردی جائے گی۔ کریڈٹ سوئس کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر میں 4 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے ،روپے کی قدر مستحکم ہو چکی ہے ۔دوسری جانب مقامی اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔