مکرمی!مرضی کو مقام سمجھنے والوںکو ضرورت یہ سمجھنے کی ہے کہ خدا فرضی نہیں ہے اور کچھ بھی انسان کی مرضی نہیں ہوتا۔ انسان تو عرضی ڈالنے والا پرندہ ہے۔ اگر انسان کی عرضی میں خدا کی مرضی ہو تو خدا اپنی مرضی میں اپنے بندے کی عرضی ضرور شامل کرتا ہے۔ سمجھ رکھنے کی ضرورت اس قلم کو بھی ہے جس کا رزق عورت کی تخلیق پر چلتا ہو اسے اپنی زبان عورت کی مرضی کی آڑ میں آلودہ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مرد نام ہی برداشت کا ہے اور اسکی پہچان اسکی برداشت میں ہے۔ (نمرہ ۔۔۔لاہور)