واشنگٹن( ویب ڈیسک) لوگ اپنے پالتو جانوروں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اگر یہ کہیں گم ہو جائیں یا انہیں کچھ ہو جائے تو جانوروں کے مالکان کے لیے یہ کسی صدمے سے کم نہیں ہوتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو کی رہائشی ایمیلی کا پالتو کتا چند روز قبل ایک شاپنگ سٹور کے باہر سے غائب ہو گیا تھا۔ایمیلی اپنے پالتو کتے سے اس قدر پیار کرتی تھیں کہ اس نے پالتو جانور کو ڈھونڈنے کے لیے جہاز ہی کرائے پر حاصل کر لیا ۔ لڑکی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جو اس کے پالتو کتے کو ڈھونڈ کر دے گا وہ اسے 7 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی فراہم کریں گی۔ اس جہاز پر ایک بینر بھی آویزاں ہوگا،یہ جہاز سان فرانسسکو سے لے کر اوک لینڈ تک دو گھنٹے تک چکر کاٹے گا اور دو گھنٹے جہاز کو کرائے پر خریدنے کے لیے ایمیلی نے 1200 ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ دوسری جانب لڑکی نے اپنے پالتو کتے کو ڈھونڈنے کے لیے شہر بھر میں ہزاروں فلائیرز بھی تقسیم کیے ہیں۔