آکلینڈ(ویب ڈیسک) کِک سٹارٹر کمپنی میگا بوٹس نے ای بے پر اپنا جناتی روبوٹ فروخت کے لیے پیش کردیا جو درحقیقت روبوٹوں کے درمیان تصادم کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ کمپنی اب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اسی بنا پر اپنا 15 ٹن وزنی میگا روبوٹ فروخت کے لیے ای بے پر پیش کیا ہے ۔ یہ روبوٹ 2015ء میں ٹوکیو کی کمپنی سویڈوباشی ہیوی انڈسٹری کی جانب سے 13 فٹ بلند لڑاکا روبوٹ کیوراٹاس سے لڑائی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اور اس کا نام ’’ایگل پرائم ‘‘رکھا گیا ہے ۔ای بے پر اس روبوٹ کی بولی ایک ڈالر لگائی گئی تھی جو بڑھتے بڑھتے اب 50 ہزار ڈالر تک آپہنچی ہے یعنی صرف چند گھنٹوں میں اس کی قیمت ایک سے 50 ہزار ڈالر تک پہنچی ہے ۔