مکرمی ۔نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر جوان کیپٹن کرنل شیر خان کا 21 واں یوم شہادت گزراہے اللہ تعالیٰ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا ،اللہ کے شیروں محمد ﷺ کے صالح جوانوں کو موت گولی ،بارود سے نہیں آتی یہ تو جذبہ جہاد شوق شہادت کی تمنا رکھنے والوں کے لیے سعادت کی زندگی شہادت کی موت اللہ تعالیٰ کا ان کے لیے انعام ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بڑے بھائی سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کسی موقع پر کیپٹن کرنل شیر خان کسی سے ڈرتے بھی تھے تو ان کے تاریخی الفاظ تھے کہ شیر کبھی کسی سے نہیں ڈرتا۔کیپٹن کرنل شیر خان کی شہادت سے ایسی موت کہ دشمن بھارت اس کی تعریف کرے ۔ایمان تقوی جہاد فی سبیل اللہ ہماری فوج ہی نہیں ،ہمارے پختہ ایمان کا حصہ ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کی جنگ میں دشمن کو وہ سبق سکھایا جو دنیا کی تاریخ میں وہ کبھی نہیں بھول پائے گا انشا اللہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جیسے چین نے لداخ میں بھارت کی ناک رگڑی ہے اور اسے ذلیل و رسوا کیا ہے ہمیں بھی جذبہ جہاد سے کام لینا ہو گا (فرحان شوکت ہنجرا)