مکرمی ! میں آپ کے موقر جریدے کے توسط سے یہ بات اعلیٰ حکام تک پہنچانا چاہتی ہوںکہ میں جامعہ ملیہ ملیر کراچی میں پڑھتی رہی ہوں۔ جامعہ ملیہ گرلز اسکینڈری سکول میں میرے خاندان کی کافی بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ ہیڈ مسٹریس کے آنے کے بعد جامعہ ملیہ میں نمایاں تبدیلی آئی۔ تبدیلی انتظامی امور سکول کے انفرا اسٹرکچر کے علاوہ تعلیمی ماحول میں آئی ہے موجودہ ہیڈمسٹریس سے پہلے بچیاں سکول میں ایڈمیشن تو لے لیتی تھیں لیکن ان کی اٹینڈس پر کوئی دھیان نہیں دیا جاتا تھا ہم لوگوں پر کوئی پابندی نہیں تھی کہ ہماری بچی سکول جائے گی یا نہیں لیکن ہیڈمسٹریس قمر فاطمہ نے ہر بچی کی اٹینڈنس اور تعلیمی حالات سے ان کے گھر والوں کو آگاہ کرنا شروع کیا تاکہ بچے اور والدین تعلیم پر توجہ دیں۔ ہیڈ ماسٹر یس کے آنے سے قبل بچیاں صرف امتحان میں شرکت کے لیے سکول جاتیں اور اساتذہ آرام فرماتے تھے یا گھر پر رہ کر سکول میں سائن کرتے تھے۔ میڈم قمر فاطمہ کے آنے کے بعد ان اساتذہ کو ریگولر سکول آنا اور ڈیوٹی پر موجود رہنا پڑ رہا ہے اس لئے جھوٹے الزامات مسلسل لگا کر ہیڈ مسٹریس قمر فاطمہ کے کیریئر کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میرا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ وہ ایسے الزامات کا نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔( بسمہ فاطمہ گیلانی)