لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟ کیا دھونی ریٹائر ہوگئے ہیں؟ اُن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جلد ہی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے آسٹریلیا کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کے لئے سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان لانے پر اتفاق کیا ۔