مکرمی ! دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام لال مسجد پر ایک مرتبہ پھر مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز نے قبضہ کر لیا ہے اور موجودہ حکومت سے جہاد کشمیر شروع کرنے اور شریعت کے نافذ کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا عبدالعزیز جو اس مسجد کے خطیب بھی رہ چکے ہیں ان کی طرف سے تین مطالبات کیے گئے ہیں ۔مولانا عبدالعزیز نے گذشتہ جمعے کا خطبہ دیا اور اپنے مطالبات دہرائے۔موجودہ حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے اچانک منظر عام پر آنے اور زبردستی منبرپر ریاست کو چیلنج کرنے اور مسجد سے متصل سرکاری زمین پر مدرسہ دوبارہ تعمیر کرنے کے مطالبات پرفوری قانونی راستہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ( شہزاد حسین بھٹی)