بوسٹن(ویب ڈیسک) جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور امریکی سائنسدانوں کی تحقیقی ٹیم نے ’’نیماٹوڈز‘‘ (ایک خاص قسم کے کیچووں) کے پیٹ میں ایک ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو انتہائی سخت جان بیکٹیریا کو بھی ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اگر اس پر مشتمل اینٹی بایوٹک دوا بنا لی جائے تو وہ دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانے کے کام آسکے گی۔جرثوموں (بیکٹیریا) میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مسلسل بڑھتی ہوئی مزاحمت نے سائنسدانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اور وہ دن رات اسی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ جلد از جلد کوئی ایسی نئی اینٹی بایوٹک دوا بنا لیں جو ان سخت جان بیکٹیریا کا خاتمہ بھی کرسکے ۔