لاہور( سپیشل رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے نثاراحمد کے گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر7لاکھ 20ہزار،زیورات اور دیگر سامان، سبزاہ زارمیں ڈاکو ئوں نے زمان اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ ،زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے سرور اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے 90ہزار روپے ،زیورات اور دیگر سامان،باٹاپور میں ڈاکوؤں انوراوراسکی فیملی سے دو لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے حماد اوراسکی فیملی سے 1لاکھ 30ہزار ،زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے نعیم اوراسکی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، ماڈل ٹاون میں ڈاکوئوں نے طاہر سے 35ہزار اور موبائل فون، ہنجروال میں ڈاکوئوں نے فہدسے 50ہزاراور موبائل فون،برکی میں ڈاکوئوں نے موسی سے 17ہزاراور موبائل فون،گڑھی شاہو میں ڈاکوئوں نے مرتضی سے 10ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ جنوبی چھاونی میں کاشف اور کاہنہ میں تبسم کی گاڑیاں جبکہ لاری اڈامیں قاسم،سمن آباد میں شہباز اور مسلم ٹاون میں ثاقب کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔