لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرتھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست میں مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی،ان کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے ، عدالت وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔