لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے کرکٹ کے لیے ایک اور ترانہ جاری کردیا جسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ۔اس گانے کی گلوکاری فواد خان، آئمہ بیگ، ہارون شاہد، اصفر حسین اور بلال علی نے کی کھیل جا دل سے گانے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو 1992 کے ورلڈ کپ کے لمحات یاد کرتے دکھایا گیا جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور شاداب خان بھی ویڈیو میں نظر آئے ۔ویسے تو گانے کے بول اور موسیقی متاثر کن ہے البتہ اسے سن کر ایسا محسوس نہیں ہورہا کے کرکٹ کے میدان میں یہ گانا شائقین کا جذبہ بڑھا سکے گا۔