لاہور( این این آئی )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن یونائٹیڈ گروپ کا ہنگامی اجلاس خواجہ حبیب الرحمان کہا ہے کہ وزیراعلی کی جانب سے فلور ملوں کو1300 روپے من گندم فراہمی کے اعلان کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا گیا اور گندم کی قیمت 1375روپے مقرر کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو بجلی کے یونٹ پر تین روپے جو ریلیف ملتا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا جس سے فلور ملز انڈسٹری کے لئے مزید مشکلات بڑھ جائیں گی کیونکہ پہلے ہی مالی مشکلات کے باعث صوبہ بھر کی درجنوں فلور ملیں بند پڑ ی ہیں اور ہزاروں افراد بے روز گار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر گندم کا ریٹ 1375 روپے سے کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں پنجاب سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی ایک ایسی لہر آئے گی جو حکومت کے لئے مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کا ریٹ1200 روپے من کیا جائے کیونکہ اضافے سے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں بھی برھ جائیں گی ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر نے ذاتی مفاد کے لئے گندم کی قیمت1375روپے مقررکرائی ہے جو کہ غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھینے کے مترادف ہے ۔