لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف نوجوان کیمرا مین سید علی بخاری حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سید علی بخاری گزشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فاروق ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی جان بچانے کے لئے کئی گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جس سے ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تاہم وہ ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ۔