ٹورنٹو ( نیٹ نیوز) کینیڈا میں آن لائن کانفرنس میں کیمرا آن رہنے سے رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ارکان پارلیمنٹ کی آن لائن کانفرنس جاری تھی کہ ایک رکن اسمبلی کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا جس کے باعث ان کی کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو بن گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی ولیم ایمس نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا، ٹوئٹر پر رکن اسمبلی کا کہنا تھا ان کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا، اس دوران وہ اپنے جاگنگ سوٹ کی جگہ کام کے کپڑے پہن رہے تھے ، رکن اسمبلی نے واقعے پر کانفرنس میں شامل اپنے ساتھی ارکان سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ ایسا دوبارہ ہرگز نہیں ہوگا۔ کیمرا کھلا رہ گیا