لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )پولیس نے کیمپ جیل کے پانچ قیدیوں کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ پانچ قیدی جیل وین کا فرش توڑ کر فرار ہوئے ، حافظ آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، کرونا کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور سے 250 قیدیوں کو حافظ آباد جیل میں منتقل کیا جا رہا تھا، جیل ذرا ئع کا کہنا ہے جس سرکا ری وین سے پانچ قیدی فرارہوئے اس میں 30 قیدیوں کو لیجایا جارہا تھا، فرار کی کوشش کرنیوالے قیدی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔