لاہور ( پ ر) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ریسکیو1122نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ڈیپاڑٹمنٹ آف سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کے طلباء اور وولینٹری سروسز پاکستان کے اہلکاروں کیلئے چار روزہ کیمونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرمینجمنٹ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مستقبل کے اربن پلانرز کو ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے ان کی صلاحیتوں کو بہتربنانا تھا۔ اس چار روزہ تربیتی کورس کا انعقاد یو ای ٹی کے شعبہ ڈیپاڑٹمنٹ آف سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کی درخواست پر اکیڈمی کے سیفٹی ونگ کے تحت کیا گیا ۔ تربیتی کورسی کی اختتامی تقریب ا یمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ہوئی جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیرنے کی۔