دبئی( سپورٹس ڈیسک )کین ولیمسن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔کیوی بیٹسمین 2015 کے بعد پہلی بار سرفہرست آئے ہیں، ان کیلئے جگہ خالی کرنے والے سٹیون سمتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، مارنس لبوشین اور بابراعظم بدستور چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ اجنکیا رہانے چھٹے ، ڈیوڈ وارنر ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور چتیشور پجارا دسویں نمبر پر ہیں جبکہ اظہر علی 25ویں، اسد شفیق 28ویں، شان مسعود 42ویں، محمد رضوان 27 درجے بہتری کے ساتھ 47 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹاپ بائولرز میں پیٹ کمنزپہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد عباس12ویں،یاسر شاہ 24ویں، شاہین شاہ آفریدی 33ویں اور نسیم شاہ 53ویں نمبر پر ہیں۔