ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز میں کھیلی جارہی کیریبین پریمیر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا ۔ شعیب ملک کی گیانا ایمزون واریئرز اور جیسن ہولڈر کی بارباڈوس ٹرائیڈنس کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ ٹرینیڈا کا برائن لارا سٹیڈیم دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ کا میزبان ہوگا ۔ لیگ کے کوالیفائر ون میں گیانا نے بارباڈوس کو شکست دی تھی تا ہم بارباڈوس کی ٹیم کوالیفائر ٹو میںٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو شکست دینے کے بعد لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی ۔ دوسری طرف شعیب ملک کی گیانا ایمزون کو اس فیصلہ کن میچ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے ۔