پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر میں مبتلا افغانستان کے بزرگ شہری وزیراعظم عمران خان سے مل کر رو پڑے ۔وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاورکادورہ کیا اورہسپتال میں زیر علاج افغان مریضوں سے بات چیت کی۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان بزرگ شہری عمران خان سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئے ۔ مریض نے عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کی بھی تعریفیں کیں اور عمران خان کے ہاتھ چوم لیے ۔بزرگ مریض عمران خان کے ہاتھوں کو کبھی آنکھوں سے لگاتا تو کبھی چوم لیتا۔اسی طرح ایک اور افغان مریض وزیراعظم عمران خان سے ملکر جذباتی ہو گیا اور کہا ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائے ۔آپ کیلئے ہمارے دل میں محبت ہی محبت ہے ۔ایک مریض نے کہا ہماری خواہش ہے افغانستان میں بھی اسی طرح کا کینسر کا ہسپتال بنایا جائے ۔