لاہور(جنرل رپورٹر) چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم کے لئے پنک ربن کی حمایت میں قائداعظم کا مزار گلابی روشنیوں میں نہلا گیا۔ پنک ربن پچھلے 15 سال سے چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور اس سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔ مہمان خصوصی خاتون او ل مسز ثمینہ علوی نے بٹن دباکر گلابی روشنی سے مزار قائد کو روشن اوربیماری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان میں چھاتی کے کینسر کا رجحان تمام ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے جسکی سب سے بڑی وجہ لوگوں میں پائی جانے والی جھجھک اور شرم ہے ،لوگ اسے سنگین بیماری کے طور پر قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں جس کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔